دہشت گردی کے پیچھے امریکاہے، مغرب کیلئے جنگیں انویسٹمنٹ ہیں، دونوں افغان جنگوں میں ہم ہر اول دستہ رہے  جس کی سزا بھگت رہے ہیں: خواجہ آصف کا وائٹ ہاؤس اعلامیہ پر رد عمل 

04:28 PM, 23 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں۔خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے۔ مغرب کیلئے جنگیں انویسٹمنٹ ہیں، دونوں افغان جنگوں میں ہم ہر اول دستہ رہے  جس کی سزا بھگت رہے ہیں۔ 

خواجہ آصف نے وائٹ ہاؤس کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدر جوباییڈن کو سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی مودی کا گجرات کی دہشتگردی کے باعث ویزا بند کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں دہشت گردی کی ایک مہم کی قیادت کرتا رہا، مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔ امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے اس خطے میں 40 سال میں 2 ناکام مداخلتیں کیں، امریکا کی ورثے میں چھوڑی دہشتگردی کا پاکستان آج بھی مقابلہ کر رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانیں گنوا چکا ہے اور کئی دہائیوں سے مسلسل دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں