جمشید اقبال چیمہ  کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا 

 جمشید اقبال چیمہ  کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا 
سورس: File

لاہور: سابق رکن صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کی سابق رہنما مسرت چیمہ نے  اپنے شوہراور سابق رکن صوبائی اسمبلی جمشید اقبال چیمہ  کی گرفتاری  کی خبر  کی تصدیق کر دی۔   

انہوں نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر  بیان میں کہا کہ" یہ دراصل پریس کانفرنس کرنے والوں کے لیے پیغام ہے" 

مسرت چیمہ نے ٹویٹ میں کہا کہ"جمشید اقبال چیمہ صاحب کو آج پھر گرفتار کر لیا گیا ہے. یہ دراصل پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا. ہمارا حق ہے کہ ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں اور ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ  جیل میں سیاسی قیدیوں کے بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک رکھا گیا۔

واضح رہے کہ مسرت چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ 9 مئی واقعات پر گرفتاری کے بعد  25 مئی کو تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں