لندن میں حکومت کی آج بڑی بیٹھک سجے گی،نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریاں

11:32 AM, 23 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم  آج دورہ فرانس مکمل کر کے   لندن  جائیں گے، جہاں وہ  دو  سے تین دن قیام کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف   اپنے تین روزہ قیام کے دوران سابق وزیر اعظم اور  ن لیگ کے قائد نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے  اور نوازشریف کی وطن واپسی پر بھی اہم بات چیت کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں ملک میں انتخابات کی تیاریوں اور نگران سیٹ اپ پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقات کے دوران آئندہ الیکشن کی تاریخ، انتخابات کی تیاریوں ، نگران سیٹ اپ ،سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر  بھی مشاورت ہوگی۔

مزیدخبریں