اسلام آباد: شاہ محمود قریشی اور اسدعمر اسلام آباد ہائیکورٹ سے پھر ریلیف مل گیا دونوں کی ممکنہ گرفتاری ٹل گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے پولیس کو 10جولائی تک گرفتاری سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق نومئی واقعات کے تحت درج مقدمات میں سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں رہنمائوں کی دس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پولیس سے درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، دونوں رہنما اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی دس جولائی تک ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔
واضح رہے سیشن کورٹ نے تین روز قبل تھانہ ترنون میں درج مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی، جس پر دونوں رہنماوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے روجوع کیا، دو دن عدم پیشی پر دونوں رہنماوں کو ریلیف نہ مل سکا، گزشتہ روز پولیس نے دونوں راہنماؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو آج عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا، دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ سے اپنی راہداری ضمانت منظور کرائی تھی۔