تیونس: لیبیا کے پڑوسی ملک تیونس کے سمندر میں بھی مزید 3 تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں۔ کشتیوں میں سوار 3 افریقی ہلاک جبکہ 12 لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس سے اٹلی جاتے ہوئے تارکین وطن کی مزید 3 کشتیاں ڈوب گئیں جس میں سوار 3 افریقی تارکین وطن ہلاک جبکہ 12 لاپتہ ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ بحیرہ روم میں پیش آیا جبکہ تیونس کے کوسٹ گارڈز نے 152 تارکین وطن کو بچا لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امید ظاہر کی جاتی ہے کہ ان میں تمام افراد کا تعلق افریقہ سے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کئی بار تیونس کے ذریعے اسی راسے سے اٹلی جانے کی کوشش کرتے ہوئے اس علاقے میں کئی کشتیاں ڈوبنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں تقریباً 7 سو افراد سوار تھےجبکہ کشتی میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تعداد تھی جوتقریباً 3 سو کے قریب تھی جن میں سے صرف 12 افراد کو بچایا جا سکا ہے۔