آبدوزغائب ہونے کے بعد ہی تباہ ہو گئی تھی: اہلکارامریکی بحریہ کا دعویٰ

09:00 AM, 23 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نےکہا کہ ٹائٹینک کے ملبے دیکھنے جانے کے سفر کے دوران بحر اوقیانوس میں جانے والی آبدوزغائب ہونے کے بعد ہی تباہ ہو گئی تھی۔

ائٹن تباہ ہونے سے متعلق امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ٹائٹن کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر کے نیچے دھماکے سے ملتی جلتی آواز سنائی دی جس سے امید کی جا چکتی تھی کہ وہ تباہ ہو گئی ہے ہم نے اس کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی تھی۔

سینئر اہلکار نے بتایا کہ امریکا نے آبدوز کی تلاشی کے لیے اعلیٰ خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا۔ چونکہ آبدوز تباہ ہونے کے حتمی شواہد نہیں تھے اس لیے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار پانچوں افراد کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش، دو پاکستانیوں شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔

خیال رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوئی گئی تھی۔

مزیدخبریں