سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹ میں شاندار واپسی

10:31 PM, 23 Jun, 2022

ایسٹبورن:امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹارسابق عالمی نمبر ایک اور 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح سرینا ولیمز نے ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئےمسلسل دوسری فتح کے بعد ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔

 40 سالہ سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی شوکو اویاما اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چان ہاؤ چنگ کو شکست دی۔ انگلینڈ کے شہر ایسٹبورن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔

ڈبلیوٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی شوکو اویاما اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چان ہاؤ چنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 23 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز نے 12 ماہ بعد واپسی کی ہے ، سرینا ولیمز ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں دائیں ٹانگ پر چوٹ کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئی تھیں۔

مزیدخبریں