مولانا فضل الرحمن کا ترکی کے ممتاز عالم دین شیخ آفندی کی وفات پر اظہار افسوس 

04:21 PM, 23 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترکی کے ممتاز عالم دین شیخ محمود آفندی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ آفندی کی وفات حسرت آیات ترکی کے لیے بالخصوص اور عالم اسلام کے لیے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ شیخ آفندی خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ترکی میں علوم اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کی علامت تھے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترکی کے ممتاز عالم دین شیخ محمود آفندی کی وفات پر  افسوس  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ آفندی کی وفات عالم اسلام اور ترکی کے لئے بالخصوص نا قابل تلافی نقصان ہے۔

 شیخ آفندی خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ترکی میں علوم اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کی علامت تھے۔ شیخ کا تدین ،تقوی اور شعائر اسلام سے محبت مثالی تھا ۔ شیخ آفندی مرحوم کی خدمات جلیلہ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

مولانا فضل الرحمان  نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ کریم شیخ کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزا عطا فرمائے۔ ترک عوام ، شیخ کے تلامذہ اور متعلقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ دعا گو ہوں کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں