لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کا اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جان سے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں کی گئی تبدیلی خلاف قانون اقدام ہے۔
درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دے کر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 (3) اور 222 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لہٰذا لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو تمام ووٹرز کے ووٹ اصل جگہ پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔
ضمنی انتخاب سے قبل ووٹرلسٹوں میں تبدیلی کیخلا ف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
03:17 PM, 23 Jun, 2022