کوریئر آفس سے ہیروئن جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوریئر آفس سے ہیروئن جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی نے چاندنی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے  کوریئر آفس سے ہیروئن جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی.

ترجمان اے این ایف  کے مطابق ہیروئن 18 عدد بیڈ شیٹس میں مہارت کے ساتھ جذب کی گئی تھی ہیروئن کو بیڈ شیٹس سے علیحدہ کرنے کی غرض سے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔

پارسل چکوال کے رہائشی اشفاق حسین کی جانب سے بک کروایا گیا تھاجس کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں