اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کو مفت ملنے والے بجلی یونٹس پر پابندی لگادی مگر ساتھ ہی مفت ملنے والے یونٹس کی قیمت بجلی ملازمین کی تنخواہوں میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران سیکرٹری توانائی نے کہا اگر بجلی ملازمین کے یونٹس مکمل ختم کردیئے تو ملک میں بے چینی پھیل جائے گی۔ پی اے سی رکن ڈاکٹر رمیش کمار کہا کسی یونین سے بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں ،سیکرٹری توانائی نے کہا کہ اگر بجلی ملازمین کو مفت ملنے والے بجلی یونٹس کی رقم انہیں دیں گے تو ان کی طرف سے یونٹس بیچنے اور بجلی چوری کا بہت ساتدارک ہوجائے گا جس پر مفت ملنے والے یونٹس کی قیمت بجلی ملازمین کی تنخواہوں میں شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔