این اے 240 کا الیکشن ہم جیتے، ثبوت دے سکتے ہیں: مصطفیٰ کمال

11:55 AM, 23 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو  اور نظام چلانے والوں کو کراچی میں ہونے والا کھیل بتاؤں گا۔ این اے 240 الیکشن میں ہماری جماعت جیتی ہے جسکا ثبوت دے سکتے ہیں، ہمارے ووٹوں کو ضائع کیا گیا ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے ساتھیوں کو گولیاں مار کر ایف آئی آر درج ہورہی ہیں، ہمارے اوپر دہشت گردوں کے ذریعے گولیاں برسائی گئیں۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مرکزی آفس پر ہونے  والی فائرنگ سے ہمارے ساتھی سیف الدین شہید ہوئے،ہمارے مرکزی رہنما کا جسم دیکھ لیں گولیوں کے نشان ہیں سیف الدین کا بھائی بھی اس وقت یہاں موجود ہے ،ایدھی ایمبولینس پر بھی گولیاں برسائی گئیں،میرا کوآرڈینٹر بھی گولیوں کا نشانہ بنا،میرے خود ران پر گولی لگی ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ان حالات کا سامنا کرنے کے باوجود ہماری جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ،کافی دن گزر گئے لیکن جائے وقوع پر ایک پولیس افسر نہیں آیا،ایس ایچ او نے خود ہی ایف آئی آر کاٹ دی،مرنے والے شہید سیف الدین کو راہ گیر ثابت کردیا گیا۔ایف آئی آر میں دو طرفہ فائرنگ کرادی اور میرے 16 کارکن گرفتار کرلیے۔

مزیدخبریں