کراچی: عدالت نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصل محفوظ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخؤاست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ دعا زہرا کے مزید انٹرویو اور ملک سے باہر لے جانے سے روکا جائے۔