کراچی: جھیل میں 6 افراد ڈو ب  گئے

کراچی: جھیل میں 6 افراد ڈو ب  گئے

کراچی: شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں  بوٹ بیسن بے نظیر بھٹو پارک کے قریب جھیل میں 6 افراد ڈو ب  گئے.


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 17سالہ سیف اللہ نامی نوجوان جھیل میں ڈوب گیا جسے  ڈھونڈنے کے لئے پانچ افراد نے جھیل میں چھلانگ لگائی جو جھیل میں ڈوب گئے،ایک شخص کی لاش اور دو کو بے ہوشی  کی حالت میں نکال لیا گیا۔

رات کی تاریکی کی باعث ریسکیو نے سرچ آپریشن روکنے پر  ڈوبنے والوں کے ورثا نے مائی کلاچی روڈ پر دھرنا  دیا ،بوٹ بیسن چورنگی اور مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک معطل  رہی ،پورٹ جانے والے ٹریلر اور ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں،پولیس کی یقین دہانی پر ورثا نے احتجاج ختم کردیا۔

مصنف کے بارے میں