طویل جلا وطنی کے بعد متحدہ رہنما کی آج وطن واپسی

08:34 AM, 23 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری طویل عرصے امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد  آج  کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بابر غوری دو ہفتے قبل امریکہ سے دبئی پہنچے تھے جہاں قیام کے دوران انہوں نے اپنے خلاف کراچی میں درج دو مقدمات میں عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور اب  اپنی اہلیہ بینا غوری کے ہمراہ آج  شام  دبئی سے کراچی پہنچ جائیں گے۔

 سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں ان کے انتہائی قریب اور بااثر سیاست دانوں میں شامل رہنے والےمتحدہ رہنما 2015 سے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں مقیم ہیں اور اب بالآخر 7 سال بعد وطن واپسی کر رہے ہیں/

مزیدخبریں