کراچی: سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی والدہ شدید علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی عمر 85 برس تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر فاروق ستار اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللّہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری کی اہلیہ بھی کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔