لاہور: ٹی 20 اور ٹی 10 کے بعد کرکٹ میں دی 60 کے نام نئے فارمیٹ کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو اب ایک نئی طرز کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 10ویں سیزن سے پہلے دی سکسٹی کے نام سے ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، ایونٹ کو ہر 3 ماہ بعد منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
نئے فارمیٹ پر مبنی اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کے پاس صرف 6 وکٹیں ہوں گی، ایک اینڈ سے لگاتار 5 اوورز یعنی 60 گیندوں کی باؤلنگ کی جائے گی تاہم فارمیٹ کے اصول کے مطابق 60 گیندیں فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اس میں مردوں کی سبھی 6 ٹیمیں اور خواتین کی کیٹیگری کی کل 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ نیا فارمیٹ شائقین کو ایک الگ ہی تجربہ دے سکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز باز کرس گیل اس نئے طرز کے کرکٹ فارمیٹ کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ دس اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید جدت اور تیزی آئے گی۔