ماسکو :دنیا کے دو بڑے ممالک میں جنگی خطرہ ٹل گیا ،روس نے ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے بڑی جنگ کا طبل بجنے سے بچا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس نے بحیرہ اسود میں پیش قدمی کرتے برطانوی بحری جہاز کو وارننگ فائر کرکے راستہ بدلنے پر مجبو ر کردیا،روسی وزارت دفاع کے مطابق برطانوی جنگی بحری جہاز کے روسی سمندری حدود کے 3 کلومیٹر اندر آنے پر وارننگ فائر کیے گئے۔
روسی وارشپ اور لڑاکا طیاروں نے برطانوی نیوی کے جہاز کے قریب فائر کیے اور بم برسائے اور راستہ بدلنے پر مجبور کردیا۔
دوسری جانب برطانوی نیوی نے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی اور وارننگ فائر کیے جانے کی تردید کر دی ہے۔