لاہور:وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مفت ادویات دیتے رہے ان سے کوئی پیسے نہیں لیے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 40ارب روپے ادویات کیلئے مختص کئے ہیں ہر مریض کو دوائی ملتی ہے، نوازشریف سے بھی کوئی پیسے نہیں لیے نواز شریف کااچھا علاج ہوا تو وہ باہر جا سکےوگرنہ یہیں رہ جاتے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا نےہماری کورونا سے نمٹنےکیلئےحکمت عملی کی تعریف کی ہمسایہ ملک بھارت میں جوحال ہواتھا،ہم محنت نہ کرتےتوایسانہ ہوتا۔
وزیرصحت نے بتایا کہ 3سال میں 40 ہزار افراد شعبہ ہیلتھ میں بھرتی ہوئے ان میں زیادہ تعداد ڈاکٹرز کی ہے اس بار جو بجٹ ملا ہےوہ تاریخی بجٹ ہے اس بار فوکس عوام کی صحت پر رکھا گیا۔