دوشنبہ:مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلا س میں علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کر دیا ۔
مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریوں کے اجلاس میں شرکت کی ،مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنی تقریر میں علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا ۔
اجلاس میں معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا، اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مشترکہ پروٹوکول پر دستخط ہوئے،قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات کی۔
روسی ہم منصب نے ڈاکٹر معید یوسف کو ماسکو کے دورے کے لئے خصوصی دعوت دی ،قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات نہیں کی۔