نئی دہلی : سوشل میڈیا پر دوستی کا برا انجام ، انیس سالہ نوجوان نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے تنزیل احمد نامی شخص کو 15 سالہ لڑکی اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرالیا‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ا آٹھویں کلاس کی طالبہ کے بھائی نے پیر کے روز بہن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور بتایا کہ وہ صبح سے ہی لاپتہ ہے۔
پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد سب سے پہلے اس بات کا معلوم کیا کہ لڑکی کا اکثر رابطہ کس سے رہتا تھا۔
پولیس اہل خانہ سے سوالات کرنے پہنچی تو متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن نے بتایا کہ وہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن لائیکی استعمال کرتی تھی اور تنزیل نامی شخص سے اسی پلیٹ فارم پر اُس کی دوستی ہوئی۔
پولیس نے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا اور پھر ٹیموں کو سراغ لگانے کے لیے مختلف علاقوں میں روانہ کیا۔
پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے مغوی لڑکی کی آخری لوکیشن تلاش کی تو وہ بنجور کی آرہی تھی، جہاں ایک ٹیم کو لڑکی کی والدہ کے ساتھ بھیجا گیا اور پھر وہ اُس مقام پر پہنچے جہاں لڑکی کو چھپایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکا بڑھئی کا کام کرتا ہے، جسے حراست میں لے کر لڑکی کو قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کردیا گیا۔