بھارتی اداکار سونوسود کی خاتون مداح نے خون سے تصویر بناڈالی

بھارتی اداکار سونوسود کی خاتون مداح نے خون سے تصویر بناڈالی
سورس: file photo

ممبئی:  بھارتی اداکار و سماجی کارکن سونو سود کی خاتون مداح نے اپنے خون سے ان کی تصویر بنا دی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہے تب سے اداکار و سماجی کارکن سونوسود لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ سونوسود نے مختلف اسپتالوں میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور ضروری اودیات خود سے فراہم کر کے لوگوں کی مدد کی۔ انہیں بھارت میں ’قومی ہیرو‘ کا بھی لقب دیا گیا ہے۔

حال ہی میں سونو سود کی سماجی خدمات سے متاثر ایک مداح نے خون سے تصویر بنا کر اپنی محبت کا اظہار کرنے کی کوشش کی تاہم اداکار اس پر بہت ناخوش ہوئے اور اسے غلط قرار دیا۔ سونوسود نے کہا کہ خون سے تصویر بنانے کے بجائے ہمیں خون کا عطیہ کرنا چاہیے تاکہ کسی کی زندگی بچ سکے۔

اس سے قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بھارتی شہری سونوسود کی تصویر پر دودھ بہا رہے تھے۔ اداکار نے اس کے خلاف بھی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دودھ بہانے کے بجائے ہمیں دودھ ضرورت مندوں کو دینا چاہئے ۔