کیوبا کی بینکوں نے امریکی ڈالرز میں نقد رقوم کو قبول کرنا بند کر دیا

06:04 PM, 23 Jun, 2021

ہوانا: کیوبا کی مرکزی بینک نے کہ امریکی ڈالرز نقد رقوم کی شکل میں قبول نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ 

انگریزی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق کیوبا کی حکومت نے یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے کیا ہے۔ کیوبا کے بینکاری نظام نے پیر سے جمع کرانے کے لئے امریکی ڈالرز میں نقد رقوم قبول کرنا بند کر دی ہیں۔

کیوبن حکومت کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان دس دن قبل جزیرے پر طویل عرصے سے جاری امریکی تجارتی پابندی کے ایک حصے کے طور پر نئی عائد ہونے والی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کیا گیا ہے۔

کیوبا کے مرکزی بینک نے اس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام اس لئے ضروری تھا کہ ایک سال قبل کیوبا کے بینکوں کو بین الاقوامی بینکوں میں امریکی ڈالر ڈپازٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

کیوبا کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے کیوبا میں تبادلوں یا آزادانہ طور پر بدلی جانے والی کرنسیوں کی نقد رقم کے ڈپازٹ کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں پر پابندی نہیں ہے اور یہ صرف امریکی ڈالرز (نقد رقم میں) پرلاگو ہے۔ یہ اقدام کب تک برقرار رہے گا؟ اس کا انحصار ان پابندیوں پر ہے جو امریکی ڈالر میں برآمدی لین دین کے معمول کے عمل کو روکتا ہے۔

خیال رہے کہ سال 1962 سے قائم رہنے والی اس تجارتی پابندی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے شدت لائی گئی تھی جس نے کیوبا میں ترسیلات زر معطل کرنے سمیت 240 سے زائد پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کر دی تھیں۔

مزیدخبریں