جوہر ٹائون دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی 

Lahore Blast in Johar Town

لاہور :جوہر ٹائون میں ہونےو الے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ،کالے رنگ کی گاڑی کو گلی کے کارنر پر کھڑا کیا جا تا ہے ،جس میں سے نیلی شلوار قمیض پہنے ایک شخص اترتا ہے ۔

 لاہور شہر کے علاقے جو ہر ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات منظر عام پر آنے لگیں ،دھماکے کی جگہ پر کھڑی ہونے والی مشکوک کار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کی گاڑی گلی کے کارنر پر کھڑ ی ہو تی ہے جس میں سے نیلی شلوار قمیض میں ملبوس شخص اترتا ہے ،نامعلوم شخص گاڑی دھماکے سے 30 منٹ قبل کھڑی کر کے چلا جاتا ہے ۔

دوسری طرف خاتون عینی شاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ دو نوجوان جن کی عمریں 20 سے 21سال تھیں ایک موٹر سائیکل پر آئے اور موقع پر اُس موٹر سائیکل کو چھوڑ کر چلے گئے جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا ۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کو ملنے والی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دہشتگردوں کا اصل ٹارگٹ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے ،انہوں نے کہا شواہد سے معلوم ہو تا ہے دھماکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے ،کیونکہ جو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا وہ غیر ملکی ساختہ ہے ،دھماکے میں 15 سے 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد  استعمال ہوا،دھماکے  میں غیر  ملکی  ساختہ مواد استعمال ہوا،دھماکے سے 100  مربع فٹ    کا علاقہ تباہ ہوا۔