مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا ، فیصل واوڈا

05:44 PM, 23 Jun, 2021

اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، نواز شریف کو کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے بیان کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، مریم نواز نےکہا نواز کو کل بلا لوں؟ یعنی نوازشریف کو کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا، یہ عدالت کی توہین ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہونے کی شرط یہ ہے کہ جج اورفیصلےان کی مرضی کے ہوں ، چوری معاف ہو اور وزیراعظم کی کرسی پربٹھا دیں پھرسب ٹھیک ہے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے بڑے بڑے منصوبے بنائے، بجلی کے بڑے منصوبے لگائے اور موٹرویزکا جال بچھادیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کونواز شریف لیڈ کریں گے، نوازشریف کو انصاف ملےگا تو شام کی فلائٹ سے واپس بلالیں گے۔

مزیدخبریں