وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس
کیپشن: وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان سمیت سینیئر وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی شریک تھے۔

اجلاس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کے چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انٹیلیجنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔