گارنٹی دی جائے نواز شریف کو وطن واپسی پر انصاف ملے گا، مریم نواز  

Nawaz Sharif will get justice on return home: Maryam Nawaz
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گارنٹی دی جائے کہ پاکستان میں میاں نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں اور انھیں وطن واپسی پر انصاف ملے گا تو میں انھیں پہلی فلائٹ سے واپس بلا لوں گی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو آج گروی رکھا جا رہا ہے۔ یہ لوگ مردہ حکومت کو بچانے کیلئے پورے پاکستان کو داؤ پر لگا سکتے ہیں۔

ان کہنا تھا کہ یہ عوامی نمائندے نہیں،یہ عوام کی بات نہیں کر سکتے۔ یہ پارلیمنٹ میں پیرا شوٹ سے لائے گئے ہیں۔ پورےپاکستان میں ایک اینٹ دکھا دیں جو انہوں نے لگائی ہو۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خواتین سے متعلق بیان پر افسوس ہوا۔ انہوں نے جو بات کی ان کی مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے۔ وزیراعظم کے بیان نے زیادتی کے مجرموں کا تحفظ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک امریکی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مرد روبوٹ نہیں ہیں، خواتین کے کم لباس پہننے کا اثر ہوگا۔ دراصل ان کا یہ جملہ سیاق وسباق سے ہٹ کر میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی حوالے سے اپنی کوئی ذاتی رائے نہیں دی تھی بلکہ پروگرام کے اینکر نے ہی ان سے سوال پوچھا تھا۔