شیخ رشید نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی 

02:00 PM, 23 Jun, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صوبائی دارالحکومت کے معروف علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ آج جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ہسپتال لائے گئے افراد بال بیئرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام پر بارودی مواد ایک گاڑی میں لایا گیا، سی ٹی ڈی حکام شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں