عالمی سطح پر کورونا وائرس کے وار جاری، مرنے والوں کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز  

Corona virus continues to spread globally, with more than 3.8 million deaths
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد سترہ کروڑ ننانوے لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اڑھتیس لاکھ اٹھانوے ہزار ایک سو ساٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سولہ کروڑ چھیالیس لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ تیرہ لاکھ چالیس ہزار سے زائد ہے۔

امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو پچھتر تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ چوالیس لاکھ چونتیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

انڈیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ اٹھائیس ہزار سے زائد جبکہ تین لاکھ نوے ہزار چھ سو اکیانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ اسی لاکھ چھپن ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور پانچ لاکھ چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں ستاون لاکھ ساٹھ ہزار دو افراد متاثر اور ایک لاکھ دس ہزار آٹھ سو انتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں ترپن لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور انچاس ہزار دو سو ترانوے ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں ترپن لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار تین سو بیالیس ہے۔

انگلینڈ میں چھیالیس لاکھ اکیاون ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ اٹھائیس ہزار آٹھ اموات ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی سطح کورونا وائرس کا پہلا کیس سترہ نومبر دو ہزار انیس کو رجسٹرڈ ہوا تھا۔