منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے ٹیکس نہ دینے والے امراء کو سزا دیتے ہوئے ان کی لاکھوں مالیت کی گاڑیوں کو بلڈوزر کے ذریعے تباہ کرا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے امراء کو حکومت کی جانب سے بارہا آگاہ کیا گیا تھا کہ ان کے ذمہ بہت زیادہ ٹیکس واجب الادا ہے لیکن انہوں نے ان ہدایات پر کوئی توجہ نہیں دی۔
صدر روڈریگو دوتیرتے نے حکام کو حکم دیا کہ ایسے تمام امراء کا ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے ان کی گاڑیاں ضبط کر لی جائیں۔
فلپائنی صدر کے حکم پر ان سینکڑوں گاڑیوں جن کی مالیت لگ بھگ 10 لاکھ یوروز بتائی جاتی ہے، انھیں کھلے میدان میں کھڑا کرکے ایک ہیوی بلڈوزر کے ذریعے انھیں تباہ کر دیا۔
روڈریگو دوتیرتے نے اس سارے عمل کی لائیو کوریج دکھانے کا حکم دیا تاکہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے دیگر لوگ عبرت پکڑیں۔
فلپائنی روڈریگو دوتیرتے صدر نے اس سارے عمل کی نگرانی کی خود نگرانی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے حکم پر جن گاڑیوں کو تباہ وبرباد کیا گیا ان میں کارویٹ برانڈز والی لگژری کاریں، جیگوار، آؤڈی، مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو اور لیکسس شامل تھیں۔
صدر کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے امراء کو وارننگ بھی دی گئی تھی کہ اگر وہ اپنی گاڑیاں واپس لینا چاہتے ہیں تو انھیں ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔