ورلڈ کپ :پاکستان نے جنوبی افریقہ کوجیت کیلیے 309رنزکاہدف دےدیا

06:22 PM, 23 Jun, 2019

لندن: پاکستان نے  جنوبی افریقہ کوجیت کیلیے 309رنزکاہدف دے دیا ۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 308 رنز بنائے، حارث سہیل 59 گیندوں پر89 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 309 رنز کا بڑا ہدف دےدیا۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے حارث سہیل  59 گیندوں پر89 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے69 کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپنر  فخرزمان اور امام الحق  44،44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ محمد حفیظ  نے 20 اور عماد وسیم نے 23  اسکور کیے۔ وہاب ریاض 4 رنز کے مہمان بنے ۔ 

جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی این گیٹی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل پاکستان  ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہےجو درست ثابت ہوا اور پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کو بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہی۔ 

مزیدخبریں