اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے, ماروی میمن کا انکشاف

اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے, ماروی میمن کا انکشاف
کیپشن: Image Source: Marvi Memon Twitter Account

کراچی : مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں ۔


تفصیلات کے مطابق ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، وطن واپس نہ آکر سب کچھ کھو دینے والے لوگ احمق ہوتے ہیں ، ایک معیشت دان ایسا نہیں کر سکتا ۔


یاد رہے کہ چند ماہ پہلے ماروی میمن سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنی ہی پارٹی پر تنقید کی تھی ۔