ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا زبردست تجربہ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انوشکا شرما نے کہا کہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے زبردست تجربہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر میرے پاس تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کا زبردست تجربہ ہے۔
ان کے ساتھ کام کرنے کے دوران کوئی بھی بہت کچھ سیکھ اور جانا جا سکتا ہے ۔انوشکا نے کہا کہ حالانکہ وہ سرفہرست اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن ڈائریکٹر اور سکرپٹ ان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انوشکا نے کہا کہ امید ہے ویرات ایک بار پھر کرکٹ ورلڈ کپ بھارت لے کر آئیں گے۔