اسلام آباد:قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ’نشان پاکستان’ سے نواز دیا گیا جبکہ وہ دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک پروقار تقریب میں شیخ تمیم بن حمد الثانی کو’نشان پاکستان’ سے نوازا۔ سول ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں ہو رہی ہے جس میں حکومتی وزرا اور اہم شخصیات نے شریک ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،گورنرپنجاب چودھری محمد سرور، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کےمشیر زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کو ایوان صدر میں خوش آمدید کہا اور بچوں نے پھول پیش کیے۔ امیر قطرکے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ دیا گیا،وزیر اعظم، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔امیر قطر نور خان ایئربیس سے واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے۔