کامیڈی کردار ادا کرنا بہت مشکل ہے،جیکولین فرنینڈس

01:17 PM, 23 Jun, 2019

ممبئی:بالی ووڈ کی سری لنکن ساحرہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ کامیڈی کردار ادا کرنا بہت مشکل کام ہے‘ اچھا پرفارم نہ کرنے سے کردار کی بجائے فنکار خود مذاق کا نشانہ بن جاتا ہے۔

ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیڈی کرنا کوئی آسان کم نہیں ہے اسے ادا کرنا ایک مشکل ترین فن ہے جس میں درست وقت کا تعین کرنا لازمی ہوتا ہے اگر آپ اس میں ناکام ہو گئے تو آپ کے مزاح کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔

مزاح پر مبنی کردار اچھا ادا نہ کیا جائے تو فنکار خود مذاق کا نشانہ بن جاتا ہے۔ اداکارہ نے عوام کی جانب سے ملنے والی پزیرائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں