لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوا ز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے بعد ایک مرتبہ پھر میدان میں انٹری دیدی ہے اور حکومت پر تنقید کے نشتر برسادیے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہا ر ا لیتے ہوئے مختلف اخباری تراشوں کے ذریعے حکومتی کارکردگی کا پوسٹمارٹم کردیا۔مریم نوازشریف نے تحریک انصاف کی جانب سے 11 ماہ میں لیے جانے والے قرضوں پر مبنی خبروں کی کٹنگ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن بنانے چلے تھے ! کمیشن تو بنے گا مگر اس نالائقی اور نااہلی پر۔
مریم نوازشریف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے 11 ماہ میں 9.5 بلین ڈالر قرض لیاہے۔
کمشن بنانے چلے تھے! کمشن تو بنے گا مگر اس نالائقی اور نااہلی پر ???????? pic.twitter.com/B8mwkOp0sC
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 23, 2019
خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میثاق معیشت کی مخالفت کردی اور اسے مذاق قرار دے دیا جبکہ اس پر اپنی اور اپنے چچا شہباز شریف کی رائے میں اختلاف کا بھی اعتراف کرلیا۔