لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ولید اقبال اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ اعلانیہ کہتا ہوں لاہور میں پرٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں نا انصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما ولید اقبال نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ مجھ پر بہت زیادہ دباؤ تھا۔ کل عمران خان نے مظاہرین سے کہا اگر کارکنوں کیساتھ ناانصافی ہوئی تو آواز بلند کرنا حق ہے۔ ہم بھی یہاں انصاف کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ولید اقبال نے کہا کہ میرا ذاتی کیس ہوتا تو میں بند کمرے میں مسئلہ حل کر سکتا تھا لیکن مسئلہ میری ٹیم کا ہے. جنہوں نے میرا مسلسل ساتھ دیا ہے۔ تین ہفتوں سے ساتھیوں کے طعنےسن رہا تھا کہ تم خاموش کیوں ہو؟ ہماری پارٹی کے اندر ایک سسٹم ہے۔ عمران خان کو چاہئے کہ ہماری مشکلات کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھیوں نے اعتراضات دلائل کے ساتھ پیش کیے ہیں۔ ایسے ایسے لوگوں کے ٹکٹوں کے حوالے سے نام آرہے ہیں جن کا کوئی نام نہیں جانتا۔ لاہورمیں ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ سے بہت غلطی ہوئی ہیں۔لاہورکے کارکنوں میں پہلی فہرست جاری ہونے پربہت بے چینی پائی جارہی ہے۔ چیئرمین صاحب تمام فیصلے چھان بین کے بعد کریں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز لاہور کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گی
ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے پروگرام میں کہا کہ خواتین کیساتھ ٹکٹ کے معاملے پر ناانصافی ہوئی، اس لیے میں اب خاموش نہیں رہ سکتا۔ لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم میں بے حد ناانصافی ہوئی، ہمارے کارکنوں کا استحصال ہوا ہے، جن کارکنوں نے مشکلات کا سامنا کیا وہ نظرانداز ہوئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں