پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

05:26 PM, 23 Jun, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے  پنجاب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اٹک کے حلقے این اے 55 سے شیخ آفتاب احمد جب کہ این اے 56 سے ملک سہیل خان قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔راولپنڈی کے حلقوں این اے 57 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جب کہ این اے 60 سے حنیف عباسی الیکشن لڑیں گے۔سیالکوٹ کے حلقے این اے 73 سے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف امیدوار ہوں گے جب کہ نارووال کے حلقے این اے 77 سے دانیال عزیز چوہدری اور این اے 78 سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اعلانیہ کہتا ہوں لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم میں نا انصافی ہوئی، ولید اقبال

گوجرانوالہ کے حلقے این اے 81 سے سابق وزیر دفاع خرم دستگیر امیدوار ہوں گے جب کہ حافظ آباد کے حلقے این اے 87 سے سائرہ افضل تارڑ انتخابات میں حصہ لیں گی۔میانوالی کے حلقے این اے 95 سے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کریں گے جب کہ فیصل آباد کے حلقے این اے 102 سے طلال چودھری امیدوار ہوں گے۔

فیصل آباد کے حلقوں این اے 106 سے رانا ثنااللہ، این اے 108 سے عابد شیر علی اور این اے 110 سے رانا محمد افضل خان الیکشن لڑیں گے جب کہ جھنگ  کے حلقے این اے 115 سے شیخ وقاص اکرم پارٹی امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ؒاین اے 243، عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد
 

شیخوپورہ کے حلقے این اے 120 سے رانا تنویر حسین اور این اے 121 سے میاں جاوید لطیف انتخابی دنگل میں اتریں گے۔ملکی سیاسی گرما گرمی کے شہر لاہور کے حلقے این اے 123 سے محمد ریاض ملک، این اے 124 سے حمزہ شہباز شریف اور این اے 125 سے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز الیکشن لڑیں گی۔ حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 146 اور مریم نواز صوبائی نشست پی پی 173 لاہور سے بھی امیدوار ہوں گی۔لاہور کے حلقے این اے 129 سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور این اے 131 سے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لاہور کے حلقے این اے 132 جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 164 اور پی پی 165 سے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔ملتان کے حلقے این اے 156 سے عامر سعید انصاری پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے مدمقابل ہوں گے جب کہ پی پی 217 پر شاہ محمود کا مقابلہ ن لیگ کے تسنیم کوثر سے ہوگا۔ویہاڑی کے حلقے این اے 164 سے تہمینہ دولتانہ جب کہ بہاولپور کے حلقے این اے 170 سے سابق وفاقی وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز لاہور کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گی
 

ڈیرہ غازی خان کے حلقے این اے 191 سے اویس خان لغاری جب کہ این اے 192 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف انتخابی دنگل میں اتریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب خصوصاً لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار تاحال فائنل نہیں ہوئے ہیں۔ (ن) لیگ نے این اے 59 اور این اے 63 سے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں