دنیا خوبصورتی کے بجائے مجھے کام سے پہچانے، مومنہ مستحسن

03:38 PM, 23 Jun, 2018

لاہور: گلوکارہ نے بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہر کوئی مجھے میری آواز کے بجائے میری خوبصورتی کی وجہ سے پسند کر رہا ہے۔ میں جہاں بھی جاؤں مجھے یہی سننے کو ملتا کہ ارے دیکھو کتنی پیاری لڑکی ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتی۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا میں چاہتی تھی کہ خوبصورت چہرے کے علاوہ بھی میری پہچان ہو جس کے لیے میں نے فیصلہ کیا کہ جب تک میں اپنے آپ کو ثابت نہیں کر لوں گی تب تک کوئی گانا ریکارڈ نہیں کروں گی۔

مزید پڑھیں: صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

گلوکارہ نے بتایا میں نے پاکستان میں تعلیم، صحت اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا شروع کیا جس کے بعد مجھے امریکی جریدے فوربز نے 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا جس نے مجھے دوبارہ میوزک کی طرف لوٹنے کی راہ دکھائی۔

انہوں نے بتایا کہ جس دن انہیں فوربز کی جانب سے کال موصول ہوئی اُسی دن انہیں ’آیا نہ تو‘ گانے کے لیے بھی کال آئی جس پر انہیں احساس ہوا کہ اب وہ اپنی ایک پہچان بنا چکی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں