پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے

01:59 PM, 23 Jun, 2018

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کے دوران چھ انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں: این اے 243، عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار حوالدار رزاق اورحوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد ننکر بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں