چیف جسٹس ایڈیشنل سیشن جج پر برہم، موبائل فون میز پر پٹخ دیا

چیف جسٹس ایڈیشنل سیشن جج پر برہم، موبائل فون میز پر پٹخ دیا
کیپشن: چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج سے سوالات کیے جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاڑکانہ: چیف جسٹس پاکستان نے سیشن کورٹ کے دورے کے دوران میز پر جج کا موبائل فون دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور موبائل اٹھا کر پٹخ دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار لاڑکانہ کے دورے کے دوران اچانک سیشن کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے کورٹ کے جج شیام لال سے مقدمات کی کارروائی سے متعلق استفسار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک کا عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
 

چیف جسٹس نے سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سے سوالات کیے جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر چیف جسٹس برہم ہو گئے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل سیشن جج کی میز پر موبائل فون دیکھ کر بھی برہمی کا اظہار کیا اور موبائل اٹھا کر میز پر پٹخ دیا۔

چیف جسٹس نے جج کو وارننگ دی کہ موبائل فون کو کمرے میں رکھیں، عدالتی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل سیشن جج شیام لال کے فوری تبادلے کا بھی حکم دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں