پاکستان عوامی تحریک کا عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

01:23 PM, 23 Jun, 2018

لاہور: طاہر القادری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک عام انتخابات میں حصہ نہیں لے گی اور تمام امیدوار اپنے کاغذات واپس لیں گے جبکہ جمہوریت کےنام پر جو جرم ہو رہا ہے اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نظام کو صاف کرنے کی ضرورت ہے اور آرٹیکل 62 ، 63 سے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ آج تک کسی کرپٹ انسان کو سزا نہیں ہوئی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا ہم سیاسی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بعض سیاسی جماعتیں اوررہنماوں نےدہرا معیار اپنا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جس میں چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں