قصور:7 سال کی ننھی بچی زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کے لئے بچی کے والد امین انصاری نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی جہانگیر صدیقی نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں
تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کے توسط سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیگی کارکن انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیساتھ کڑاکے بھی نکالیں گے:خواجہ سعد رفیق
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجرم عمران نے سزا کے خلاف عدالت عالیہ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں نے شواہد اور بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی اپیلیں مسترد کردیں، قانون کے مطابق مجرم کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے اور اسے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ پھر کوئی اس قبیح فعل کا مرتکب نہ ہو.
یہ بھی پڑھیں:نامعلوم شخص لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لے کر فرار
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو قصور کی 7 سالہ زینب سے زیادتی و قتل کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت سنائی تھی، مجرم عمران کو زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کا قاتل بتایا گیا ہے، اس حوالے سے اس کا ڈی این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ مجرم نے اپنی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالت کی جانب سے اس کو سنائی گئی سزا کو برقرار رکھا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں