سرگودھا ، نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا

سرگودھا ، نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا
کیپشن: پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، فوٹو/ اسکرین گریب

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے گھرانے کے سربراہ سمیت 5 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔ واقعے میں میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی، بلاول، بختاور اور آصفہ کی شرکت

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بھلوال خالد خان نیازی کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول گھرانے کا قتل ہونے والا سربراہ مٹھائی کی دکان کا مالک تھا۔

قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل اور 40 سالہ مجیدہ بی بی سمیت ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ جن کی عمریں بالترتیب 20، 18 اور 16 سال ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں