کراچی: 65ء کی جنگ میں لازوال ملی نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار تاج ملتانی کراچی میں انتقال کر گئے۔معروف گلوکار بون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ان کی عمر 74 سال تھی۔
تاج ملتانی نے کئی فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ 65 کی جنگ میں مشہور ملی نغمے ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ سے شہرت حاصل کی۔
مزید پڑھیں: صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی، بلاول، بختاور اور آصفہ کی شرکت
حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پرپرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔گلوکار تاج ملتانی کی نماز جنازہ گلشن بلاک سی صدیقی اکبر مسجد کراچی میں آج بعد نماز عصر اداکی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں