لندن: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اور بے نظیر کی بہن صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ نے بھی شرکت کی۔
صنم بھٹو کی بیٹی آزادی حسین کی شادی کی تقریب ہفتے کے روز لندن میں ہوئی جس میں طارق اسلام، واجد شمس الحسن اور بے نظیر بھٹو کے قریبی دوست وکٹوریا شوفیلڈ نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: لیگی کارکن انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیساتھ کڑاکے بھی نکالیں گے:خواجہ سعد رفیق
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کلثوم نواز کے لیے اظہار ہمدردی کا پیغام بھی بھیجا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اسپتال جانا چاہتے تھے لیکن انہیں سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں