کیلیفورنیا: ایپل نے ایموجیز کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنےو الے صارفین کیلئے بہت سی نئی ایموجیز متعارف کروارہا ہے۔
کچھ لوگ دوران گفتگو لفظوں کیساتھ ساتھ اپنے مزاج کو ظاہر کرنے کیلئے ایموجیز کا استعما ل بھی کرتے ہیں۔ بات کے دوران ایموجیززیادہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ ایپل نے ان کیلئے 56نئے ایموجیزمتعارف کروا دئیے ہیں
ان ایموجیز میں ٹیریکس، حجاب میں موجود خاتون، فیری مین اور ویمپائر سمیت اور بھی بہت سے دلچسپ ایموجیز متعارف کرائے ہیں۔
چہرے کے مختلف نئے تاثرات جیسے کہ اسٹار اسٹرک، سوشنگ فیس اور منہ کے آگے ہاتھ رکھے ہوئے نئےتاثرات کو بھی متعارف کیا گیا ہے۔
ایپل کا اپنے صارفین کیلئے نئی ایموجیز کا تعارف
11:32 PM, 23 Jun, 2017