”دی کپل شرما شو“سے روٹھے چندن پربھارکرشو میں واپس آگئے

10:38 PM, 23 Jun, 2017

ممبئی:کامیڈین کپل شرما سے تنازعے کے بعد شو’ دی کپل شرماشو ‘ کو چھوڑدینے والے چندن پر بھارکر ایک بارپھر شو میں لینڈ کر چکے ہیں۔
چند ماہ پہلے کپل شرما کی شو کے پارٹنر ز سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندا مشرا  کی آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس میں کپل شرما نے سنیل گروورکو جوتوں سے پیٹا تھا جس کے باعث چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندا مشرا نے شو چھوڑ دیا تھا ۔
کامیاب شو کے پارٹنرز کے درمیان اس خلیج نے شو کی ریٹنگ کو خاصا نقصان پہنچایا تھا جس پر چینل انتظامیہ نے کپل کو وارننگ دی تھی کہ وہ کسی بھی طرح روٹھے پارٹنرزشو میں واپس لے کر آئیں تاکہ شو پھر سے اپنی پرانی بلندیوں پر واپس جا سکے۔ کپل اپنی مسلسل کوششوں کے بعد صرف ایک دوست چندن پر بھارکر کو منانے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن سنیل گروور، علی اصغر اور سگندا مشرا نے شو میں واپس آنے سے انکارکر دیا ہے۔ شو میں واپسی کے بعد چندن پربھار کر نے شوٹنگ میں با قاعدہ  حصہ لیا جس کی تصدیق خود کپل نے کی ہے۔
دوسری طرف چینل نے بھاری نقصان اور شو کی گرتی ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے سنیل گرور کیساتھ معاہدے کا سوچ رکھا ہے تو اس طرح چندن کی شومیں واپسی ان کیلئے بہت خوش آئندہ بات ہے ۔یاد رہے کہ چندن کو بھاری معاوضے دیتے ہوئے واپس لایا گیا ہے۔

مزیدخبریں