منیاپولیس:فیس بک کے بانی اور سی ای اومارک زکر برگ نے جمعرات کے دن منیاپولیس میں صومالی مہاجروں کیساتھ افطارڈنر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان سے بہت متا ثر ہیں کہ کیسے انھوں نے ایک اجنبی جگہ پر ایک نئی زندگی کا آغاز کیا۔
مارک زکر برگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا منیاپولیس میں یہ انکی صومالی مہاجروں کیساتھ پہلی افطاری ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایک مہاجر کے طورپر آپ نہیں جانتے کہ آپ کوکس ملک میں جا کر رہنا ہے ۔
انکے مطابق جب انھوں نے ایک مہاجر سے پوچھا کہ وہ 26سال سے مہاجر کیمپ میں رہ رہاہے تووہ کیسامحسوس کر تا ہے جس کے جواب میں اس نے سادگی سے کہا کہ گھر وہ ہوتا ہے جہاں آپ آزادی سے جو چاہیں کر سکتے ہیں اور یہ جگہ ہمیں بالکل گھر سی لگتی ہے۔اس نے مزید کہاکہ انسان صرف وہیں پر سکون طریقے سے رہ سکتا ہے جہاں وہ پیدا ہوتا ہے یا وہاں جہاں اسکی آزادی کی قدر کی جاتی ہو۔
اپنی پوسٹ کے آخر میں مارک زکر برگ نے اپنے میزبانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔