بابر اعوان کی بھی تحریک انصاف میں انٹری،سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا

08:43 PM, 23 Jun, 2017

اسلام آباد: عمران خان  پیپلز پارٹی کی ایک اور بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بابراعوان بھی جماعت اور سینیٹ کی رکنیت چھوڑ کر عمران خان کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی  کا کہنا ہے کہ دیگر جماعتوں سے لوگ بھی پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گے،موجودہ حکومت نے ملک تباہ کر دیا۔کپتان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بولے 21 سال پیپلز پارٹی میں رہا،اب وقت آ گیا ہے حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جاؤں۔عمران خان نے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں کے لوگ بھی پی ٹی آئی میں آئیں گے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گاڈ فادر نے ملک تباہ کردیا،ملکی ادارے برباد کر دیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائےگا۔

مزیدخبریں